Uncategorized

مولانا فضل الرحمان کا بڑا اعلان، ایک ہفتے کی کال پر اسلام آباد میں قبضہ کر سکتے ہیں۔

Spread the love

بٹ گرام(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے دھمکی دی ہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک ہفتے کی کال پر قبضہ کرسکتے ہیں، پچھلی حکومت کو چلنے دیا تھا اور نہ ہی یہ حکومت چلنے دیں گے۔

 مولانا فضل الرحمان نے بٹگرام میں شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ایک بار پھر ساتھ چلنے کو کہہ رہاہے وہ امریکہ جو پہلے کئی بار راستے میں چھوڑ گیا تھا اب پھر کہتاہے کہ ابراہیم علیہ سلام کی نسبت سے ایک ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی خواہش پر ہم فلسطین میں ہونے والے مظالم ، لیبیا ، مصر ، شام ، اردن میں بہہ جانے والا خون کیسے بھول جائیں؟ ہم مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کیسے بھلا سکتے ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم جسے نوبیل انعام دلوانا چاہتے ہیں اس کے متعلق ہماری رائے ہے کہ ٹرمپ ہے تو امن نہیں۔۔ امن ہے تو ٹرمپ نہیں۔جب ملک کو ضرورت پڑی تو ہم جہاد کا اعلان کرینگے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف ایران کے ساتھ ہیں، حرمین کی حفاظت کیلئے تیار ہیں اور مسلم امہ کو متحد کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔